ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلجین داعشی جنگجوؤں کا 16فی صد خواتین پر مشتمل

بلجین داعشی جنگجوؤں کا 16فی صد خواتین پر مشتمل

Thu, 01 Sep 2016 15:29:03    S.O. News Service

برسلز،یکم ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یورپی ملک بیلجیم کے ایک ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ شام اور عراق میں جنگجو گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام داعش میں بھرتی ہونے کے لیے آنے والے بیلجین شدت پسندوں میں 16فی صد خواتین شامل ہیں۔ بیلجین حکام نے کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ بیلجیم سے کل 614 جنگجو دولت اسلامی میں شمولیت کے لیے عراق اور شام گئے جن میں 104عورتیں شامل ہیں۔بیلجیم کے ہفت روزہ کناک کی رپورٹ کے مطابق داعش میں شامل ہونے والے بیلجین جنگجوؤں میں سب سے کم عمر جنگجو کی عمر 15سال ہے جب کہ داعش میں بھرتی ہونے والے بعض افراد کی عمریں 70سال کے لگ بھگ بھی ہیں۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ بیلجیم کے 20شدت پسندوں نے فدائی حملوں میں حصہ لیا۔ شام میں موجود بیلجین جنگجوؤں کی تعداد 266 بتائی جاتی ہے جب کہ 109شدت پسند ہلاک اور 114وطن واپس آچکے ہیں۔ادھر بیلجیم کے وفاقی پراسیکیوٹر جنرل فریڈرک فان لوییو کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں شدت پسندوں میں شمولیت کی غرض سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنہ 2016ء ایسا کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا جس سے یہ پتا چلے کہ بیلجیم سے کوئی شخص عراق اور شام میں لڑائی کے لیے گیا ہے۔
 


Share: